بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یمن بحران :حکومت نے پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے یمن بحران سے متعلق پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔ حکومتی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مصالحانہ کوششوں کے ساتھ ساتھ مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی نے سیز فائز کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔ یمن بحران سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال پر غور کیلئے بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔ اجلاس مزید ایک سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سیکیورٹی سے متعلق بعض حساس معاملات پر بریفنگ کیلئے پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرہ اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھئے:جنوبی کو ریا میں 3800 شادیوں کی تقریب ایک ساتھ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سیاسی رہنماﺅں میں اس بات پر عمومی اتفاق پایا جاتا ہے کہ سعودی عرب فوج بھیجنے سے گریز کیا جائے اور پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان مفاہمت کیلئے کردار ادا کرے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماﺅں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن بحران سے متعلق متفقہ خارجہ پالیسی سے متعلق قرار داد لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…