جنوبی کو ریا میں 3800 شادیوں کی تقریب ایک ساتھ

3  مارچ‬‮  2015

سیول(نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا میں ہزاروں جوڑے اجتماعی شادی کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے مرکزی چرچ میں 3 ہزار 8 سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں وہ جوڑے بھی موجود تھے جو پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کا دوبارہ شادی کا مقصد شادی کے تمام وعدوں کو دہرانا تھا جب کہ تمام جوڑوں نے تقریب کے دوران شادی کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔1954میں قائم کئے گئے اس چرچ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا آغاز 1960 میں ہوا اور پہلی اجتماعی شادی کی تقریب میں چند درجن جوڑے شادی کے رشتے میں جڑے تاہم ہر سال ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور 1997 میں چرچ کے زیر اہتمام 30 ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب واشنگٹن میں ہوئی جب کہ 2 سال قبل سیول کے اولپمک اسٹیڈیم میں 21 ہزار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…