وزیراعظم کی کسی بات پر اعتماد نہیں ، اسی لیے آرمی چیف کی پیشکش بھی ٹھکرادی

27  مارچ‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی کسی بات پر اعتبار نہیں ، اِسی وجہ سے آرمی چیف کی مصالحت کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی ۔
شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے معاملات طے ہوجانے کے بعد پھر پیچھے ہٹ رہی ہے لیکن اب کی بار نواز شریف کا حکومت چلانا دوبھر کردیں گے ، لوگ پوچھتے ہیں کہ راحیل شریف نے جب کہاتھاکہ فوج مصالحت کراسکتی ہے تو بات کیوں نہیں مانی؟ کیا مانتے ، نواز شریف کو بہت عرصے سے جانتاہوں ، 2008ءکے الیکشن میں بھی دھوکہ دیا ، تمام جماعتیں رہ گئیں لیکن ن لیگ الیکشن میں چلی گئی ، اس مرتبہ بھی یقین تھاکہ دھرنا ختم کردیا تو یہ پھر پیچھے ہٹ جائیں گے اور اب وہ ایم اویومیں تبدیلی کی بات کررہے ہیں ، لیکن ہم نے جتنا پیچھے ہٹناتھا، ہٹ چکے ہیں ، دھرناختم کردیا، استعفے سے بھی پیچھے ہٹ گئے جس کا اعتراف خود وزیرخزانہ اسحاق ڈار کرچکے ہیں ،وزیراعظم کی کسی بات پر اعتماد نہیں ، اب اگر معاہدے پر عمل نہ ہواتو سڑکوں پر آجائیں گے اور اب کی بار حکومت چلاناناممکن بنادیں گے ۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…