مشرف کے وارنٹ گرفتاری کراچی پہنچ گئے‘ سابق صدر ایک بار پھر پھنس گئے

27  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس میں اسلام آباد پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کراچی ارسال کر دئیے۔مقامی عدالت نے 10 روز قبل پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جن کو کراچی ارسال کیا گیا ہے۔غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت 2 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان کی عدالت میں ہوگی۔واضح رہے کہ 10 روز قبل 17 مارچ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔اسلام آباد کی آبپارہ پولیس کو سابق صدر کا ایک لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ موصول ہو چکا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس کی سماعت کی تھی۔سماعت کے دوران عدالت نے پرویز مشرف کی چاروں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ پرویز مشرف نے عدالتی دائرہ اختیار اور حاضری سے استثنیٰ سمیت 4 مختلف درخواستیں دائر کی تھیں۔کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ 2007 میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسلام آباد میں قائم لال مسجد اور اس سے ملحقہ جامعہ حفصہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔مشرف حکومت کا موقف تھا کہ لال مسجد میں شدت پسندوں نے پناہ لی تھی جو ریاستی قوانین کی عملداری کو قبول نہیں کرتے تھے۔عبدالرشید غازی کے بیٹے حافظ ہارون رشید نے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد سابق فوجی سربراہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…