جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت ہار گیا،کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو فتح کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔ کینگروز کی جانب سے اوپننگ بلے باز وارنر سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکتے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فنچ اور سمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں اچھے رنز بنائے۔ سمتھ 93 گیندوں پر 105 رنز بنانے میں کامیاب رہے ان کی اننگ میں 2 چکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اوپننگ بلے باز فنچ 116 گیندوں پر 81 رنز بنا کر یادو کی گیند پر کیچ ا?ﺅٹ ہوئے ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ میکسویل 14 گیندوں پر 23 رنز بناسکے۔ شین واٹسن نے 30 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 28 سکور کیے۔ کلارک 10 اور فولکنر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوورز میں مچل جانسن نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 7 گیندوں پر 20 رنز کی اننگ کھیلی۔بھارت کی جانب سے یادو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کپتان دھونی کے سوا کو ئی بھی بلے باز نہ چل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ۔فائنل اتوا ر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…