اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈا لہرانے اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے کے الزام میں انسانی حقو ق کی کارکن آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگرمیں کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کی زیر صدارت ہونے والی تقریب میں نہ صرف سبز ہلالی پرچم لہرایا بلکہ پاکستان کا ترانہ بھی پڑھا گیا۔ آسیہ اندرابی کا یہ بے باک اور جرات مندانہ اقدام جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارتی سیاستدانوں کو پسند نہ آیا۔ بھارتی سرکار کے دباو¿ میں کشمیری پولیس نے آسیہ اندرابی کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ادھر بھارتی میڈیا مسلسل انہیں ”غدار”قرار دے رہا ہے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہا ہے۔ یوم پاکستان پر ہونے والی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے آسیہ اندرابی نے مفتی سعید بی کی حکومت کو بی جے پی کی کٹھ پتلی قرار دیا تھا۔ بھارتی ٹی وی نے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی سے بات کی توانہوں نے برملا اعتراف کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوم پاکستان کی تقریب منانے پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے آسیہ اندرابی سے فون پر رابطہ کیا اور تعریف کی۔