اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 5 میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں‘ عدالتی حکم کے مطابق یکم اپریل صبح 5 بجے صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مچھ جیل حکام کی درخواست پر سابق ایم ڈی کے الیکٹرک کے قتل میں سزائے موت کے قیدی متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ صولت مرزا کو یکم اپریل کو صبح 5 بجے پھانسی دی جائے واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی کے ڈیتھ وارنٹ اس سے قبل 19 مارچ کو جاری ہوئے تھے مگر پھانسی سے ایک روز قبل صولت مرزا کے ویڈیو بیان کے بعد پھانسی کی سزا 72 گھنٹے کو مواخر کر دی گئی تھیجس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے 72 گھنٹے مکمل ہونے پر وزارت داخلہ کی درخواست پر صولت مرزا کی پھانسی کی سزا مزید تین روز کے لئے موخر کر دی تھی صولت مرزا کی پھانسی کیس زا موخر ہونے کے 72
مزید پڑھئے:نوکری کے بہانے لڑکی نے سال بھر میں ڈھیروں پیسےکما لئے
ھنٹے مکمل ہونے پر مچھ جیل حکام نے ہفتے کے روز صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لئے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے درخواست پر منگل تک فیصلہ سنانا تھا جو اب سنا دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق صولت مرزا کو یکم اپریل بدھ کے روز صبح 5 بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔