اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امریکی ڈرونز حملے میں10 دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روزافغان سرحد کے ملحقہ علاقہ خیبر ایجنسی میں نادیان کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 2 امریکی ڈرونز میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال خفیہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔دوسری جانب افغان سکیورٹی حکام نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی علاقہ خیبر ایجنسی میں امریکی ڈرونز حملے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کالعدم تنظیم کے 7 طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں جبکہ حملے میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے رہنما منگل باغ کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے امریکی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی صبح خیبر ایجنسی کے علاقے ادویان میں امریکی ڈرونز کے ذریعے2میزائل داغے گئے جبکہ مرنے والے د ہشت گردوں کی لاشیں قبضہ میں لے لی گئیں ہیں
مزید پڑھئے:بھارت :ایسی نقل کے دنیا والے حیران رہ گئے
ہلاک ہونیوالے دہشت گرد شکل سے ازبک باشندے لگتے ہیں۔دوسری جانب امریکی ڈرونز حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرونز کی پروازیں کئی گھنٹے جاری رہیں۔