اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے لئے زمین تنگ کر دی ۔ بہت جلد تمام علاقوں سے دہشگردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ پاک فوج آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو خیبر ایجنسی اور فاٹا میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ خفیہ مقدمات پر چھپے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور یہ کارروائیاں جاری بھی رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشگردی ختم کر کے متاثرہ علاقوں کی رونقیں بحال کی جائیں گی ۔ پاک فوج آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔ ملک میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے ہر قیمت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا آرمی چیف نے سی ایم ایچ میں زخمی فوجی جوانوں کی عیادت کی اور کہا کہ جوانوں کا بلند حوصلہ کی بھی تعریف کی ہے ۔ جوانوں کا بلند مورال فوج اور قوم کا اثاثہ ہے ۔
پشاور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف زخمی جوان کی عیادت کر رہے ہیں