کراچی(نیوز ڈیسک)نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں رینجرز کی گا ڑی پر بم حملہ ہوا ہے جس میں 2رینجرز کے اہلکار شہیدجبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارک کے قریب رینجرز کی گا ڑی پر حملہ کیاگیا ہےجس میں2 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کوطبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔دھماکے سے رینجرز کی گا ڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہےاور پولیس کی طرف سے علاقے کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ ہے۔جاں بحق ہونے والے رینجرز حکام کی شناخت یار محمد اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3کلو سے زیادہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔