منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

نیا پنڈورا باکس کھلنے کی تیاری،صولت مرزا نے ایم کیو ایم کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کرنے کی ٹھان لی

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی ویڈیو سے تھرتھلی مچانے والے ایم کیوایم کے کارکن صولت مرزا کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا جہاں ان کا ازسر نو بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔پھانسی سے 4گھنٹے قبل آنے والی ویڈیو کے بعد ایم کیو ایم کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صولت مرزا مجسٹریٹ کے سامنے اپنی کریمنل زندگی کے تمام صفحات کیساتھ ایم کیوا یم کا سب کٹھا چٹھا کھول دیں گے کہ کس کو کس کے اشارے پر قتل کیا گیا،کہاں کہاں ایم کیو ایم کا اسلحہ چھپا ہے،فنڈنگ کون کرتا ہے ،بھتہ کیسے اور کس کے زریعے سے وصول کیا جاتا ہے،رقوم کس ذرائع سے بیرون ملک منتقل کی جاتی ہیں ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ صولت مرزا ایم کیو ایم کے جن رہنماﺅں کے نام سامنے لائینگے ان میں پارٹی سربراہ الطاف حسین ، سابق وفاقی وزیر بابر غوری،حیدر عباس رضوی،واسع جلیل،خالد مقبول صدیقی،وسیم اختر ،سیف یار خان اور عامر خان ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس فہرست میں موجود عامر خان الطاف حسین کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن جائینگے۔ساتھ ہی یہ خبریں بھی مسلسل گردش میں ہیں کہ ذوالفقار مرزا بھی دبئی میں مصطفی کمال کو وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے آمادہ کرر ہے ہیں

مزید پڑھئے:تحفہ نہ ملنے پر بیوی نے شوہر کا گلہ دبا دیا

جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وعدہ معاف گواہ ببنے سے انکار کر دیا ہے ۔موجودہ صورتحال میں اس وقت الطاف حسین کے علاوہ بابر غوری بھی ملک سے باہر ہیں جن کی گرفتاری کیلئے حکومت کو پاپڑ بیلنے پڑ سکتے ہیں ۔یاد رہے کہ صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی پھانسی اگلے 90 روز رکوانے کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے بجھوائی گئی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…