اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر ایم کیوایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی 90دن کیلئے رکوانے کی سمری پردستخط کر دئیے۔نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی 90 روز کے لئے رکوانے کی سمری وزیر اعظم کو بجھوا ئی تھی جو ایوان صدر ارسال کر دی گئی جہاں صدر نے سمری پر دستخط کر دئیے جس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے صولت مرزا نے کراچی الیکٹرک کے ایم ڈی شاہد حامد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ اسے 19 مارچ کو قتل کے الزام میں مچھ جیل کوئٹہ میں پھانسی دی جانی تھی
مزید پڑھئے:نرم دل خاتو ن نے ‘آن لائن’محبت پر 14 کروڑ روپے لٹا دیے
جو صولت مرزا کی طرف سے ویڈیو بیان جس میں صولت مرزا نے متحدہ کے قائد الطاف حسین اور بابر غوری پر برائے راست الزام لگایا تھا اور اہم انکشافات کئے تھے جس پر 72 گھنٹے کے لئے صولت مرزا کی پھانسی روک دی گئی تھی ۔