منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ کی قومی اسمبلی میں نعرے بازی، ایم کیو ایم کو ختم نہیں ہونے دینگے، فاروق ستار

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم ارکان کی نعرے بازی ، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی۔ ایم کیو ایم ارکان نے ایوان کو مچھلی بازار بنا دیا ، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ناکام بنائیں گے۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین ایم کیو ایم نے نائن زیرو پر چھاپے اور صولت مرزا کے بیان اور الطاف حسین پر مقدمہ کے پیش نظر نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے ایم کیو ایم کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ جرائم کے خاتمے کی آڑ میں لگتا ہے ایم کیو ایم کو ختم کیا جا رہا ہے ، وزارت داخلہ جواب دے کہ یہ سب آئین کی حکمرانی اور کراچی میں امن کیلئے ہو رہا ہے یا ہمیشہ کی طرح ہمیں آزمائش میں ڈالا جا رہا ہے، اگر آزمائش ہے تو اس سے بھی گزر جائیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایک پھانسی کے مجرم سے ڈیتھ سیل میں بیان لینا تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔ وزارت داخلہ جواب دے کہ کیا قانون پھانسی کے مجرم سے پانچ گھنٹے قبل بیان لینے کی اجازت دیتا ہے اور کیا یہ بیان وزیر داخلہ کی اجازت سے ہوا؟ فاروق ستار کے بیان کے بعد ایوان مچھلی بازار میں تبدیل ہو گیا۔ ایوان میں ایم کیو ایم اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی اور شورشرابا کیا۔ قومی اسمبلی کا ایوان جئے جئے جئے مہاجر کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ایم کیو ایم اراکین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ سپیکر نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اراکین غلط روایت ڈال رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…