منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزا کی پھانسی 90 دن کے لئے رکوانے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے صولت مرزا کی پھانسی 90 دن کے لئے رکوانے کی سمری وزیر اعظم کو بجھوا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی کی 90 روز کے لئے رکوانے کی سمری وزیر اعظم کو بجھوا دی گئی ہے پھانسی رکوانے کی سمری صولت مرزا کی طرف سے جاری ویڈیو بیان کے تناظر میں بھیجی گئی ہے ۔ درخواست میں وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پھانسی سے ایک روز قبل صولت مرزا نے ویڈیو پیغام میں اہم انکشاف کئے ہیں جس حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔ صولت مرزا کے بیان کی تفتیش کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو 90 روز درکار ہوں گے لہذا صولت مرزا کی پھانسی 90 روز کے لئے روکی جائے کیونکہ چند دنوں میں موثر تحقیق ممکن نہیں ہے ۔ وزیر اعظم وزارت داخلہ کی سمری کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دیں گے اور باقاعدہ عملدرآمد کے لئے سمری صدر کو بجھوائی جائے گی ۔ صدر کی منظوری کے بعد صولت مرزا کی پھانسی روک دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے صولت مرزا نے کراچی الیکٹرک کے ایم ڈی شاہد حامد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ اسے 19 مارچ کو قتل کے الزام میں مچھ جیل کوئٹہ میں پھانسی دی جانی تھی جو صولت مرزا کی طرف سے ویڈیو بیان جس میں صولت مرزا نے متحدہ کے قائد الطاف حسین اور بابر غوری پر برائے راست الزام لگایا تھا اور اہم انکشافات کئے تھے جس پر 72 گھنٹے کے لئے صولت مرزا کی پھانسی روک دی گئی تھی اب وزارت داخلہ نے 90 روز کے لئے صولت مرزا کی پھانسی روکنے کی درخواست کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…