اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سینیٹ میں فاٹا کی 4 خالی نشستوں پر انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔قومی اسمبلی میں فاٹا سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ ڈی جی الیکشن کمیشن آف پاکستان عثمان خان پریزایڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینیٹ کی 4 نشستوں پر 36 امیدوار میدان میں ہیں، انتخابات کے دوران قومی اسمبلی میں فاٹا کے 11 ارکان حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ پولنگ کے دوران موبائل فون اور دوسرے الیکٹرانک آلات پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر پابندی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی ارڈیننس کے باعث پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگیوں کے باعث 5 مارچ کو فاٹا سے سینیٹرز کے انتخابات موخر کردیئے تھے۔