اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صولت مرزا کے کراچی میں واقع گھر میں سکیورٹی تعینات ۔گھر کے چاروں طرف اہلکار کھڑے کر دئیے گئے ۔گلشن معمار میں واقع گھر میں اس وقت صولت مرزا کی اہلیہ،ان کے بچے، بھائی اور بھابھی سمیت ان کی والدہ بھی مقیم ہیں ۔ گھر کے باہر ایک موبائل چوبیس گھنٹے موجود رہے گی ۔ 5پولیس اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ۔ان کے بھائی کاکہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکے ۔ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔