منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزا کی پھانسی طبی بنیادوں کی وجہ سے موخر کی،چوہدری نثار

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی اس خبر کی تردید کی ہے کہ پاکستان نے کراچی کے حوالے سے برطانیہ سے رابطہ کیا ‘ صولت مرزا کی صحت ٹھیک نہ ہونے پر ان کی پھانسی آگے بڑھائی گئی جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لئے برطانیہ کو باضابطہ طور پر کوئی درخواست نہیں کی تاہم برطانوی ہائی کمشنر سے سیکیورٹی فورسز اور آرمی کے خلاف بیانات پر ضرور بات ہوئی ہے، ایک بے گناہ کا قتل خواہ وہ غیر ملک میں ہو وہ پاکستانی ہے اور اس کے متعلق جو ثبوت ہو وہ مہیا کرنا حکومت کا فرض ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ شفقت حسین کا فیصلہ 36 گھنٹوں میں متوقع ہے تو اس کے خلاف ہمیں ثبوت فراہم کیا جائے۔ سندھ حکومت کے ریکارڈ کے مطابق 2004ءمیں جب شفقت حسین جیل میں گیا تو میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 23 سال تھی‘ تحریری طور پر ہمیں لکھا گیا کہ ہم ڈی این اے نہیں کروا سکتے ہیں‘ 2012ءتک کا ریکارڈ درست ہے کہ نہیں وہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر صدر پاکستان نے وزارت داخلہ کی درخواست پر رات گئے دونوں مختلف کیسز ہونے کے باوجود دونوں کی سزائے موت میں 72 گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ نائن زیرو کے واقع پر دائیں اور بائیں جانب کے پارلیمنٹرین جب چاہیں وضاحت کیلئے تیار ہوں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی تھی جس میں کراچی کے معاملات پر بات ہوئی تاہم ملاقات کے د وران الطاف حسین کے خلاف کسی کارروائی کی درخواست نہیں کی جب کہ ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس پر بات ہوئی جس کی پیروی کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اور چاہتے ہیں کہ قاتلوں کو سزا ملے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے باوجود دہشت گردی میں 5 فیصد اضافہ ہوا تاہم شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ میں 57 اور قتل میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ شہر میں بھتا خوری میں 37 فیصد اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 24 فیصد واضح کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آج تختہ دار پر لٹکائے جانے والے مجرم صولت مرزا اور شفقت حسین کی پھانسی 72 گھنٹے کے لئے موخر کی گئی ہے جب کہ صولت مرزا کی صحت ٹھیک نہ ہونے پر پھانسی آگے بڑھائی گئی اور شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کے لئے وزارت داخلہ نے درخواست کی۔ چویدری نثار نے ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3 ہزار 362 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کے قبضے سے 5 ہزار 652 کی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ 3600 جعلی اسلحہ لائسننز بھی پکڑے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…