اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس میں صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں گورنر سندھ کی تبدیلی پر غور کئے جانے کا امکان ہے۔ ملاقات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے علاوہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور صولت مرزا کے حالیہ وڈیو بیان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مچھ جیل میں قید صولت مرزا کا بیان جاری ہوا تھا جس میں انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماﺅں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔جنہیں رابطہ کمیٹی نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔