منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

16 ہزارخاندانوں کا پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے سےانکار

datetime 19  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں جاری انسداد پولیس مہم کے دوران 16 ہزار 4 سو سے زائد خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوں کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔انسداد پولیس مہم کے دوران گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث 6 لاکھ 10 ہزار 3 سو 33 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ملک بھر میں حالیہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے شروع کیا گیا تھا اور اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 55 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوں کے قطرے پلائے جانے تھے۔
حکومت کی جانب سے بچوں کو ان کے گھر پر پولیو سے بچاوں کے قطرے پلانے کے لیے 80 ہزار ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ 9 ہزار ٹیمیں مستقل مقامات اور 4 ہزار ٹیموں کو مک کے داخلی اور خارجہ راستوں پر تعینات کیا گیا تھا۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہ طے پایا تھا کہ مہم پنجاب کے 36 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع، سندھ کے 22 اضلاع اور 18 ٹاونز، بلوچستان کے 32 اضلاع، آزاد جموں و کشمیر کے 10، گلگت بلتستان کے 7، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے 6 اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے 2 اضلاع میں شروع کی جانی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں موسم کی خرابی، ہیلتھ ورکرز کی عدم دستیابی اور سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پولیو مہم کو ملتوی کرنا پڑا۔ادھر محکمہ قومی صحت سروسز کی وزیر سائرہ افضال تارڑ نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…