اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ایم کیوایم صولت مرزا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے، رابطہ کمیٹی

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ صولت مرزا کا ڈیتھ سیل سے جو وڈیو بیان جاری کروایا گیا ہے، ایم کیوایم اس میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس کو ایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قراردیتی ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صولت مرزا گزشتہ 17 سال سے جیل میں اسیر ہیں، ایسے فرد کو جو سزائے موت کے فیصلے کے بعد شدید ذہنی کرب واذیت اور دباؤ کا شکار ہو، اس کے وڈیوبیان سے صاف ظاہرہوتاہے کہ اسے سزاکی معافی یامؤخرکرنے کی لالچ دے کر ایم کیوایم کے خلاف طے شدہ بیان پڑھنے پر مجبور کیا گیا تاکہ ایم کیوایم کو دنیا بھر میں بدنام کیا جائے اوراس کے خلاف مذموم مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کا وڈیو بیان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ میں انوکھی مثال ہے اور یہ آئینی اور قانونی ماہرین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد صرف اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی جاتی ہے اس کے علاوہ اس سے کسی کوملنے نہیں دیا جاتا اور میڈیا پر بھی یہ خبریں آچکی ہیں کہ صولت مرزاکے ڈیتھ سیل کومکمل طورپر سیل کردیاگیا ہے۔ پھر صولت مرزا کا بیان کس طرح ریکارڈ کیا گیا،عوام اس کے پس پردہ مقاصد کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کا مقصد ایم کیوایم کوبدنام کرناہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کے عوام اورتمام آئینی وقانونی ماہرین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ وڈیوپیغام پاکستان کی تاریخ کی ایک انوکھی مثال ہے کیونکہ آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کا وڈیو بیان ٹی وی چینل پر نشر نہیں کیا گیا۔ اگر یہ عمل قانون کے مطابق درست اورجائز ہے اور ایسا کرنا واقعی قوم کے مفاد میں ہے تو پھر ہمارا سوال یہ ہے کہ جی ایچ کیو پر حملہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کی سازش میں سزائے موت پانے والے ڈاکٹر عثمان اور سزائے موت پانے والے درجنوں قیدیوں کے اس طرح کے بیانات ٹی وی پر کیوں نشر نہیں کیے گئے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صولت مرزاسے وڈیوبیان میں جوکچھ کہلوایا گیاہے اگریہ سب کچھ درست اور حقیقت ہوتا تو کیس کی تفتیش اور عدالتوں میں ہونے والی کارروائی میں یہ باتیں ضرور بیان کی جاتیں۔ ایم کیوایم لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ہے اور ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کرنا اور مذموم مقاصد کے تحت اس پر بہتان تراشی کرنا عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پرکامل یقین ہے کہ سازشی عناصر نے اس وڈیو بیان کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کو ایم کیوایم کے خلاف ورغلانے کی جو گھناؤنی سازش کی ہے وہ سازش کامیاب نہیں ہوگی اورایک حق پرست تحریک کے خلاف اس قسم کی گھناؤنی سازش کرنے والے عناصر ماضی کی طرح ناکام ونامراد ہوں گے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…