لندن (نیوز ڈیسک) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاکہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان ایجنسیوں نے ریکارڈ کروایا ہے اور یہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش ہے۔تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کابیان کچھ دن پہلے ریکارڈ کیا گیااور یہ ایجنسیوں نے ریکارڈ کروایا مگر یہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جارہی ہے اور ایسا کرنے سے کارکنوں کے ذہن تبدیل نہیں کیے جا سکتے.صولت مرزا کا بیان جھوٹ ہے اور یہ ایم کیو ایم کاامیج خراب کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔