اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سزائے موت پانے والے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کو کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے مجھے استعمال کیا اور ٹیشو پیپر کی طرح پھینک دیا‘ میں اپنے گناہ پر قوم سے معافی مانگتا ہوں‘ ایم کیو ایم کے کارکنان اپنی آنکھیں کھولیں‘ اس سے قبل کہ انہیں میری طرح پچھتاوا ہو‘ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا پھانسی سے قبل رکارڈ کرائے گئے اپنے ویڈیوں پیغام میں کہا ہے کہ میرا برین واش کیا گیا اور مجھے سیاستدانوں نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا‘ مقصد پورا ہونے کے بعد ایم کیو ایم نے مجھے ٹیشو پیپر کی طرح پھینک دیا‘ صولت مرزا نے کہا کہ مجھے موت کا نہ پہلے ڈر تھا نہ اب ہے‘ اگر فکر ہے تو بس اپنے اہلخانہ کی ہے‘ صولت مرزا نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اپنی آنکھیں کھولیں‘ اس سے قبل کہ انہیں میری طرح پچھتاوا ہو