منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران سے گھبرانے والا نہیں ، انصاف ضرورملے گا ، ایاز صادق

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان این اے 122 میں اب تک ٹربیونل کے سامنے کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے مجھے سیا سی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عمران خان ٹربیونل کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے ۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے ساتھ مل کر جمہوریت کیلئے کام کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کی لابی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بیمار تھے جنہوں نے دھاندلی کی اطلاع دی وہ خود بھی پیش نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب تک این اے 122 میں ٹربیونل کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے تصدیق کے مرحلے میں میرے حلقے میں میرے ووٹوں کی تعداد میں 1300 کا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میری لیڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کو اس بات کا اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بغیر ثبوت کے حلقے کھول دیں ایسا ہی میرے ساتھ ہوا ہے مجھے بغیر ثبوت کے سیاسی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے ممبران کے استعفوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اگر کوئی ممبر کوئی تحریک لے کر آتا ہے تو اس پر ممبران ووٹ دینگے اور قانونی طور پر آئین کے مطابق ان کے استعفوں کے معاملے کو دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ حلقہ 122میں انگوٹھوں کی تصدیق پر پہلے ہی بیان دے چکا ہوں اور میں بے ہوش بھی ہوجاﺅں تو وہ بیان دوں گا جو پہلے دیا تھا انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی وجہ سے گھبرانے والا نہیں مجھے انصاف ضرور ملے گا سینٹ اور قومی اسمبلی مل کر جمہوریت کے لیے کام کرینگے رضا ربانی جمہوریت کے حامی ہیں ضرور تعاون کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…