اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کی تقریبات کے دوران دہشتگردی خطرات کے باعث قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشتگرد راولپنڈی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگرد 23مارچ کو کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ تقریبات اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلے کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خیبرایجنسی کا لشکر اسلام بھی شریک ہوا۔ اجلاس میں یوم پاکستان سے قبل ملک میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی گئی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشتگرد گرد راولپنڈی،اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب خفیہ اطلاعات کے پیش نظر حساس مقامات، تعلیمی اداروں سمیت پبلک مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔