اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بورے والا کے قریب لڈن روڈ پر زائرین کی تیز رفتار بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔ جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق لڈن روڈ پر دیوان صاحب کے قریب مانگا منڈی سے تعلق رکھنے والے زائرین کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ جس کے باعث دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال بورے والا منتقل کیا۔ جہاں 6 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے مطابق واقعہ کی اطلاع کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر کے تمام طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ۔