منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت بعض وزرا، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیروں اور معاون خصوصی کو فارغ کردیا جائے گا اور کچھ کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ا صف علی زرداری سے ملاقات میں کیا گیا۔ امکان ہے کہ صوبائی وزیرصحت جام مہتاب ڈہر سے محکمے کا قلمدان واپس لے کر انھیں محکمہ داخلہ دیا جائے گا جبکہ صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں روبینہ قائمخانی کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس چلنے کے باعث وزیراعلیٰ سندھ کے کچھ معاون خصوصی اور مشیروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جنھیں عنقریب فارغ کردیا جائے گا۔ سابقہ چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے پہلے ہی ان معاون خصوصی اور مشیروں کو واضع پیغام دے دیا تھا تواب وہ سپریم کورٹ میں اپنا دفاع خود کرنے کے انتظامات کریں کیونکہ حکومت سندھ مزید ان کا دفاع نہیں کرسکتی۔ جام مہتاب سے قلمدان واپس لینے کے بعد وزارت صحت بھی خالی ہوجائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے محکمہ صحت خالی کرانے کا مقصد ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں امکانی شمولیت ہے کیونکہ محکمہ صحت ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وزرا کے پاس ہی رہا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا سبب جام مہتاب ڈاہرکو وزارت داخلہ کا قلمدان دینا ہے جس کامقصد وزیراعلیٰ سندھ کے اختیارات کم کرنا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…