اسلام ا باد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ا صف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور اب بلاول جلد پاکستان ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی اورملکی سیاست میں حصہ لیں گے۔باوثوق ذرائع کے مطابق ا صف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں اختلافات بالاخرختم ہو گئے اوربلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان ا ئیں گے اوراپنے ناناذوالفقار علی بھٹوکی برسی تقریب میں شرکت کیساتھ ملکی سیاست میں سرگرم بھی ہونگے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنی شرائط منوانے کے بعد ہی پاکستان ا نے کیلیے تیارہوئے ہیں انکی ا مد کے بعد پیپلزپارٹی میں تبدیلیاں ا نے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے چیئرمین کی ا مد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔