لاہور( نیوزڈیسک) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،دو مجرموں کی پھانسی 15 روز کے لیے موء خر کر دی گئی جبکہ دو کو دن 12بجے اڈیالہ جیل میں پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ ڈسٹرکٹ جیل میں 2 مجرموں ذاکرحسین اور غلام محمد کو پھانسی دیدی گئی۔ مجرم ذاکر حسین نے 1998 ء میں دربار کے متولی اور مجرم غلام محمد نے 2000ء میں برادر نسبتی کو قتل کیا تھا۔ میانوالی کی سنٹرل جیل میں احمد نواز کو پھانسی دی گئی۔ مجرم نے 1998ء میں جاوید کو قتل کیا تھا۔ فیصل آباد سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں کوتختہ دارپرلٹکایا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مقدمہ قتل میں شوکت علی اور محمد بشیر کو پھانسی دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں مزید دو مجرموں طالب حسین اور رب نوازکو آج دن 12 بجے سزائے موت دی جائے گی۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل مجرم طاہر بشیر کو تختہ دارپرلٹکایا گیا۔ مجرم طاہر بشیر نے 2000 ء4 میں سبزہ زار کے علاقے میں معمولی تنازع پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ اٹک جیل میں تہرے قتل کے مجرم اسد خان کو پھانسی دی گئی۔
گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں دو مجرموں اظہر محمود اور رمضان کی پھانسی 15 روز کے لیے مو ء خر کر دی گئی۔