اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماڈل ایان علی کے نخرے ،اڈیالہ جیل میں مینییو کھانے سے انکار کر دیا ۔جیل اہلکار نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے ایان کیلئے باہر سے جوس اور دوسری چیزیں منگواکر دیں۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی اڈیالہ جیل کی بیرک میں موجود ہیں جہاں اس نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا اور باقاعدہ رونا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا۔صورتحال کو بھانپنے ہوئے ایک اہلکار نے اپنی جیب سے فوری پیسے نکال کر باہر سے جوس اور دیگر اشیاءمنگوائیں اور ایان کے حوالے کیں ۔یاد رہے ایان علی کی منی لانڈرنگ کیس ممیں درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔انہیں بچانے کیلئے کئی اہم شخصیات سرگرم ہیں جن میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی آگے آگے ہیں۔