اسلام آباد( نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اور سندھ سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے جنرل نشستوں پر حاصل بزنجو ، محمد عثمان، نعمت اللہ زہری ، عبدالغفور حیدری ، یوسف بادینی ، سردار اعظم خان اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، ٹیکنو کریٹ اور علماءکی مخصوص نشست پر میر کبیر احمد اور انجینئر آغا شہباز خان جبکہ خواتین کی نشستوں پر گل بشریٰ اور کلثوم پروین کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ڈاکٹر اشوک کمار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے اسلام الدین شیخ ، سلیم مانڈوی والا، گیہان چند، عبدالطیف انصاری ، عبدالرحمان ملک ، ایم کیو ایم کے میاں عتیق شیخ اور خوشبخت شجاعت کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔