اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاک فضائیہ کی پیشہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی دہشت گردی کی خلاف صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔منگل کے روز وزیر اعظم سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی اوروزیر اعظم کو ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں پاک فضائیہ کی کارکردگی اور مختلف امور پر بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان اور دہشت گردی کی خلاف کارروائیوں میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی قربانیاں لازوال ہیں ، پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان ،فاٹا اور خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور ان علاقوں میں امن بحال ہوا ہے۔