پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

رضا ربانی سینیٹ کے چیئرمین کے لیے اپوزیشن کے امیدوار

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں ایوانِ بالا کی 48 نشستوں پر انتخاب کے بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رضا ربانی کو سینیٹ کے چیئرمین کے لیے اپنا متفقہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔یہ فیصلہ پیر کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کی۔اس اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اسفندیار ولی، مسلم لیگ ق کی جانب سے کامل علی آغا، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد رات گئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ رضا ربانی کی نامزدگی تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے امیدوار بلوچستان سے ہوگا اور وہاں کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اس عہدے کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان منگل کو کر دیا جائے گا۔اسفندیار ولی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ایوانِ بالا میں فاٹا کے جو چار سینیٹرز موجود ہیں ان میں سے تین سینیٹرز ہمارے ساتھ ہیں جبکہ ایک مولانا فضل الرحمان کے حامی ہیں۔ اس موقع پر رضا ربانی کا کہنا تھا وہ سینیٹ کی چیئرمین شپ کے لیے نامزدگی پر شکرگزار ہیں اور ان کی کوشش ہو گی کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے اعتماد پر پورا اتریں۔آزاد سینیٹر یوسف بادینی کی جماعت میں شمولیت کے بعد سینیٹ میں پی پی پی کی نشستوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد صرف الیکشن کے لیے ہی نہیں ہونا چاہیے بلکہ مستقبل میں ہر قانون سازی اور اہم معاملات میں اسے برقرار رہنا چاہیے۔خیال رہے کہ اس وقت سینیٹ میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور پیر کو بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر یوسف بادینی کی جماعت میں شمولیت کے بعد سینیٹ میں پی پی پی کی نشستوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ اس کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم 8 نشستوں کے ساتھ ایوان کی تیسری بڑی جماعت ہے جبکہ دیگر دو اتحادیوں اے این پی اور مسلم لیگ ق کے پاس سینیٹ میں بالترتیب سات اور چار نشستیں ہیں۔ادھر وزیراعظم نوازشریف نے منگل کو سیاسی قائدین کو ظہرانے پر ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق اس ملاقات کے دوران سینیٹ کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فی الحال اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے اور مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد ہی اپنی جماعت کے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بی بی سی اردو سے بات چیت میں مسلم لیگ نواز کے رہنما خاصے پرامید دکھائی دیے تھے کہ نمبر گیم میں بظاہر پیچھے رہ جانے کے باوجود ان کی جماعت ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کو حاصل کر لے گی۔مسلم لیگ نواز کے رہنما، نو منتخب سینیٹر اور وفاقی کابینہ کے رکن مشاہد اللہ خان نے کہا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ایک نیا مرحلہ ہے اور 25اس نئے مرحلے پر نئے اتحاد بنیں گے۔ نئے جوڑ توڑ ہوں گے اور نئے سرے سے مذاکرات ہوں گے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…