جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ انتخاب: سیاسی جوڑ توڑ عروج پر

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے جہاں سیاسی رہنما ایک دوسرے سے رابطوں میں مصروف ہیں وہیں وزیراعظم نوازشریف نے بھی کل سیاسی قائدین کو کھانے کی میز پر مدعو کردیا ہے۔

چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لیے نمبر گیم جاری ہے جس کے تحت مرکز میں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی اپنا چیرمین لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہی ہیں جس کے لیے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے اور سیاسی رابطے بھی تیزی سے جاری ہیں۔
اسلام ا?باد میں مسلم لیگ (ن) کے 2 رکنی وفد نے ایم کیوایم کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی جس میں چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پیپلزپارٹی کے وفد کی بھی ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھک ہوئی جس میں دونوں جانب سے سیاسی مفاہمت اور چیرمین و ڈپٹی چیرمین شپ کے لیے بات کی گئی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے پاس مشاورت کے لیے آئے تھے کیونکہ ہم اپوزیشن میں پہلے بھی اکٹھے تھے اور آج بھی ہیں، ایم کیوایم اور پی پی کا سینیٹ الیکشن میں بھی اتحاد رہا اس لیے یہاں آنے کا مقصد آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا تھا تاکہ ایک حکمت عملی تیار کی جاسکے جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں اپنا متفقہ امیدوار سامنے لائیں۔
ادھر بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر یوسف بادینی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، یوسف بادینی نے پی پی کے شریک چیرمین ا?صف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کی سینیٹ میں 28 نشستوں کے ساتھ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لیے الطاف حسین سے تعاون کی درخواست کی گئی۔ ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 17 سال بعد رابطہ ہوا ہے جس میں الطاف حسین اور شہبازشریف نے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے بھی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو کل ظہرانے کی دعوت دی ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لیے تمام سیاسی رہنماو¿ں سے بات چیت کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ بلوچستان سے ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں عہدے بلوچستان کو ملنے کا علم نہیں تاہم خواہش ہے کہ سینیٹ کے دونوں اعلیٰ ترین عہدے اسی صوبے کو ملیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…