اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کل تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کو ظہرانے کی دعوت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے تمام پارلیمانی جماعتوںکے رہنماوں کو دیئے جانے والے اس ظہرانے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ظہرانے میں تمام رہنماﺅں سے ان کی رائے لی جائے گی اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ان کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔ظہرانے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔