جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا بھی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپنا امیدوار سامنے لانے کا عندیہ

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں وفاقی وزیر پرویزرشید اور خواجہ سعد رفیق پر مشتمل حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی، اس دوران چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور ملک کے منظر نامے میں سیاسی روایت بن چکی ہے، یہ جماعت عوام کی بڑی تعداد کے نظریے کی ترجمانی کرتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کوایک دوسرے سے ملتے رہنا چاہیے، ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ہیں تاہم ابھی کوئی چیز حتمی یا قطعی نہیں ہے۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ایک اچھے نتیجے پر پہنچیں گے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رو¿ف صدیقی نے کہا کہ سیاسی عمل کبھی بند نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان انتہائی خوش گوار ماحول میں بات ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اچھی تجاویز پیش کی ہیں۔ ایم کیو ایم سینیٹ کے انتخابات کو بہت گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔ ہم ملک کے سیاسی دھارے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے لئے اپنے امیدوار بھی میدان میں لاسکتے ہیں اور یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ کئی برسوں سے دوسری جماعتوں کی حمایت کے بعد اب سیاسی قوتیں ان کے امیدواروں کی بھی حمایت کریں گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومتی وفد کے سامنے یہ بات رکھی ہے کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس میں اس بات کی ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مکالمے کا سلسلہ جاری رہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…