اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن جاوید نسیم کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ریفرنس سپیکر اسد قیصر کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید نسیم نے کہا کہ میں غریب ضرور ہوں ضمیر فروش نہں ۔الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑ ے گی ۔مجھ سے غریب لوگوں کی وابستگی ہے ۔کے پی کے کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔