اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی نے جمعیت علماءاسلام (ف) کو ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے عہدہ کی پیشکش کردی ،جے یو آئی نے مشاورت کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی اور قیوم سومرو نے جے یو آئی (ف) کے رہنما عبد الغفور حیدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کو چیئرمین سینیٹ کی حمایت کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی شپ کی پیشکش کی ہے جبکہ رضا ربانی نے ملاقات میں جے یو آئی (ف) کےلئے ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے عبد الغفور حیدری کا نام بھی تجویز کیا ہے ۔اس موقع پر عبد الغفور حیدری نے پیپلز پارٹی کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین کاعہدہ دینے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں مشاورت کیلئے وقت دیا جائے اور مشاورت کے بعد ہی ہم فیصلہ کر سکیں گے۔دوسری جانب جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کے بعد مشاورت کے لئے پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے پر تفصیلی غور کیا جائیگا ۔