ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے،خواجہ آصف

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ آبی تنازعہ حل کرنا چاہتا ہے بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ پانی و بجلی کی قلت ماضی کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے بجلی کی قلت میں 3 سال میں قابو پالیں گے لیکن پانی کا مسئلہ طویل مدتی ہے 2 تین سال میں قابو نہیں پایا جا سکتا ۔ پانی کا مسئلہ پوری دنیا میں اہم مسئلہ بن چکا ہے پاکستان میں پانی کا مسئلہ اہم مسئلہ ہے اور فوری توجہ کا متقاضی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ںنے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے اور اس میں سب سے زیادہ اہم بحران پانی کا ہے اور بدقسمتی سے ماضی میں اس اہم معاملہ پر خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے اور آبی ذخائر کو بھی مسلسل سیاسی مفادات کی نظر کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو موسمی تغیرات کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہے آبی ذخائر کی تعمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے آبی ذخائر کی قلت کے باعث پاکستان کو ہر سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ چند سالوں میں پاکستان کو پانی کے قحط کا سامنا کرنا پڑے گا مگر بدقسمتی سے پانی کے قحط سے بچنے کے لئے کوئی تیاری نہیں کی گئی اور پانی ذخیرہ کرنے والے تمام ڈیم سیاست کی نظر ہو رہے ہیں حکومت پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور بحران کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی پر غور جاری ہے ہماری حکومت اس مسئلہ پر طویل مدتی پرگرام تیار کر رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پانی کے وہی ذخائر موجود ہیں پانی کے مسئلہ پر قوم کو اپنی عاد بدلنی ہو گی۔ بجلی کی طرح پانی کی بچت بھی ضروری ہے انہو ںنے کہا کہ ہمارے ہاں کچھ اشرافیہ پینے کے پانی سے اپنی گاڑیاں دوہتے ہیں اب یہ روش بدلنی ہو گی پاکستان میں آبی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے قومی اتفاق ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی مد میں ملنے والی رقم سے نظام چلانا مشکل ہے نہروں کا پانی ٹیوبل سے سستا پڑتا ہے انہو ںنے کہا کہ ہم زراعت کے لئے بارش کا پانی استعما ل کر رہے ہین زراعت کے فروغ کے لئے جدید طریقے اپنانا ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے جامع منصوبے بنا رہی ہے اور پانی کے تنازعہ پر بھارت سے بھی سندھ طاس معاہدے کے تحت معمالات حل کرنا چاہتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…