اسلا م آ با د(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین شپ کی نشست پر مقابلہ ہو گا یا انتخاب بلامقابلا ہو گا یہ کہنا قبل از وقت ہے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ جاری ہے سینٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کریں گے ۔ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا پہلا راﺅنڈ جاری ہے منگل تک فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے کسی کو ہمارے موقف سے اختلاف ہو یا نہ ہو ہم نے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہے تمام جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں ان کو اپنے موقف سے آگاہ کر رہے ہیں اور ان کا موقف بھی سن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام جماعتیں ا یک ایجنڈے پر متفق ہیں سینٹ چیئرمین کے لئے تمام آپشن کھلے ہیں خواہش ہے معماملات اہم و تفہیم سے حل ہو جائیں ۔