اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کی منظوری دیدی ہے۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کے ناموں کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،رو?ف صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل اور بابر غور ی ہیںجبکہ کمیٹی میں قانونی و آئینی معاملات میں مشاورت کیلئے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔