پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ، اسلام آباد کئی شہروں میں بارش ، ایبٹ آباد میں برفباری

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ، ملکہ کوہسار نے پھر سفید چادر اوڑھ لی ، ایبٹ آباد میں پانچ سال بعد برفباری۔ پشاور میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور اور گرد و نواح میں ہفتہ کو شروع ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ابھی تک47 ملی میٹر ، بالاکوٹ میں 27 ، چراٹ میں 52 ، ڈی آئی خان میں 6 ، بنوں میں 22 ملی میٹر ، کوہاٹ میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں برکھا ر±ت جاری ہے ، پنجاب کے مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی ، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ڑالہ باری جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت بلوچستان میں کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ، نصیر آباد ڈویڑن ، خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ڈویڑن ، پنجاب میں راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، لاہور ، ساہیوال ، ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ڈویڑن ، فاٹا میں خیبر ، مہمند ، ک±رم ، اورکزئی ، باجوڑ ، وزیرستان ایجنسیز ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ مکران ڈویڑن ، سندھ میں سکھر ، لاڑکانہ ، کراچی ، حیدر آباد ڈویڑن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔ کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ڈویڑن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ جھنگ شہر اور گرد و نواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ۔ شہراور گرد و نواح میں گہرے سرمئی بادل چھائے رہے جنہوں نے دل کش نظارہ پیش کئے ۔ بارش کے باعث گلیاں اور بازار کیچڑ سے بھر گئے جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ۔ بارش کے باعث کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے اور لوگ گھروں می ہی بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…