اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام گلگت بلتستان یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ سب سے زیادہ محروم ہیں انہیں حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے اسٹیٹس کو کیخلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاستدانوں کی اکثریت کو گلگت بلتستان کا پتہ ہی نہیں جو علاقہ مرکز سے دور ہوتا ہے اسے بھلا دیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف نہ ہوتی تو دونوں جماعتوں نے باری باری ملک کو لوٹنا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گورنر کی تعیناتی سے ن لیگ کی نیت کا پتہ چلتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مل کر دھاندلی کو روکیں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ جمہوریت بلدیاتی نظام کے بغیر نہیں چل سکتی۔ دونوں جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد خیبر پختون خوا میں تبدیلی آئے گی نیا نظام لے کر نہ آئے تو ملک کے مختلف حصوں سے آزادی کی آوازیں آئیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان کی باقی ماندہ پاکستان سے علیحدگی کی اصل وجہ نا انصافی ہی تھی اور آج بھی ملک کے کئی حصوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں قائم عبوری حکومت بد نیتی کی بنیاد پر ہے جس کے خلاف آواز نہ ا ٹھائی گئی تو اس کا نقصان عوام کو اور ملک کو ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ بھی نا انصافی کی جا رہی ہے، اگر میں وہاں کا وزیر اعلیٰ ہوتا تو پرویز خٹک کی طرح خاموش نہ رہتا بلکہ وفاق کو پریشان کر کے رکھ دیتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات میں کامیابی حا صل کی تو یہاں بھی انصاف کی بنیاد پر قائم نیا نظام لائیں گے۔ کپتان نے ایک بار پھر حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جو ماحول بنایا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے اور یہ جمہوری اقدار کی نفی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے انکشاف کیا کہ سینیٹ انتخابات میں ایک جماعت نے فاٹا کے چھ لوگوں کے گروپ کیساتھ گٹھ جوڑ کیا انہیں ان لوگوں کو پیسے اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی پیشکش بھی کی گئی جبکہ دوسری جماعت نے راتوں رات صدارتی فرمان جاری کرایا۔
گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق نہیں دیئے جا رہے‘ چیئرمین پی ٹی آئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































