جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ کے جاوید عباسی کو پی ٹی آئی کے ووٹ پڑے‘ پرویز خٹک کا اعتراف

datetime 6  مارچ‬‮  2015 |

لاہور ( نیوزڈیسک)تحریک انصاف کا سونامی بھی مفاہمت کی لہروں میں بہہ گیا۔ عمران خان کے دعوے دھرے رہ گئے۔ کے پی کے میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیئے۔ پرویز خٹک نے اعتراف کر لیا۔
کے پی کے اسمبلی میں سینٹ الیکشن کے نتائج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اور ن لیگ نے خفیہ معاہدے کے تحت سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ن لیگ کے جاوید عباسی کو پی ٹی آئی کے ووٹ پڑے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے دوسری ترجیح میں جاوید عباسی کو ووٹ دیئے جس کی وجہ سے ان کو چالیس ووٹ حاصل ہوئے۔ دوسری طرف ن لیگ ارکان نے پی ٹی آئی کی خواتین اور اقلیتی نشستوں کے امیدواروں کو دوسری ترجیح ووٹ دیئے جس کی وجہ سے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ ن لیگ اور خواتین کی ایک سیٹ اور اقلتیی سیٹ پر تحریک انصاف کو کامیابی ملی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اعتراف کیا کہ کچھ نہ کچھ ہوا ضرور ہے۔ ایک طرف پرویز خٹک کا اعتراف ہے جبکہ اس کے برعکس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صاف صاف کہا تھا وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اب خان صاحب بتائیں کیا آپ سے بالا بالا ہی معاہدہ ہوا یا آپ بھی اس میں شریک تھے۔ دوسری جانب جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا اتحاد بھی رنگ لے آیا۔ پیپلز پارٹی کے خانزادہ خان نو ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ایوان میں پیپلز پارٹی کے ممبران کی تعداد صرف پانچ ہے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ قومی وطن پارٹی کے عمار احمد خان کی شکست ہے۔ عمار احمد خان کو آٹھ ووٹ ملے جبکہ قومی وطن پارٹی کے ایم پی ایز کی تعداد دس ہے۔ پانچ نشستوں والی پیپلز پارٹی تو اپنے سیٹ لے اڑی لیکن دس ایم پی ایز کی موجودگی کے باوجود قومی وطن پارٹی کو دو ووٹ کم ملنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…