اسلام آباد( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے جتنے بھی دعوے کیے ایک بھی سچا ثابت نہیں ہوا۔ عمران خان نواز شریف کی بجائے اپنی پارٹی پر توجہ دیں۔ ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں عمران خان کے دھاندلی کے دعووں کی قلعی کھول دی دنیا نے دیکھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے کارکن پرچیاں باہر لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب قومی اسمبلی کو نہیں مانتے مگر سینیٹ انتخابات کیلئے پشاور بیٹھ گئے۔ عمران خان اپنی پارٹی پر توجہ دیتے تو ہر محاذ پر شکست نہ ہوتی۔