الیکشن کمیشن 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار، سپریم کورٹ نے شیڈول طلب کر لیا

6  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات بیس ستمبر دو ہزار پندرہ کو کرانے کیلئے مشروط طور پر تیار اور دونوں صوبوں میں مرحلہ وار الیکشن کی تجویز سے دستبردار ہو گیا ، سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی الیکشن کا نیا تحریری شیڈول طلب کر لیا۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے نئے شیڈول پر بھی اعتراض کیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے دی گئی تاریخیں مزید کم کی جائیں ، آئینی دفعات کو پس پشت نہیں ڈال سکتے ، عدالت نے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخاب پچیس اپریل کے بجائے دو مئی دو ہزار پندرہ کو کرانے کی الیکشن کمیشن کی استدعا بھی مسترد کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ہمارا کوئی ذاتی مفاد ہے نہ ہی ہم الیکشن کمیشن کے خلاف ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام تھا جو اس نے نہیں کیا۔ کوئی عوام کو بتائے گا کہ بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے گئے الیکشن کمیشن کسی وفاقی یا صوبائی ادارے کا نہیں آئین کا ماتحت ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کو دو نئی پرنٹنگ مشینیں لے کر دے دی جائیں تو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر 2015کو کرانے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں صوبوں میں مرحلہ وار الیکشن کرانے کی تجویز بھی واپس لیتے ہیں۔ عدالت نے نئی پرنٹنگ مشین فراہمی کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا اور الیکشن کمیشن سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا نیا تحریری شیڈول طلب کرتے ہوئے سماعت دس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…