اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن تعینات کرنے پر وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور فریقین کو 20مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ مسٹر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی اور محفوظ فیصلہ جمعہ کی صبح سنادیا۔عدالت نے وفاقی حکومت ، وزارت خارجہ ، ڈی جی امیگریشن ، آئی جی پنجاب اورنیب کو بیس مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔