جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف سی کی کارروائی ،23مارچ کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناد یا

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے تئیس مارچ کودہشتگردی کے دو منصوبے ناکام بنا دیئے، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، جبکہ چمن سے تخریب کاری کے منصوبوں کا ماسٹر مائنڈ پکڑاگیا۔صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ڈی آئی جی ایف سی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چمن سے تئیس مارچ کی تقریبات پر حملے کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے تئیس مارچ کی تقریبات پر حملے کے دو منصوبے بنارکھے تھے۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کوئٹہ، نیو کاہان، ہزارگنجی، دالبندین اور چمن میں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد کیاگیا۔ڈی آئی جی ایف سی اختر محمود نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے اسلحے میں را اور افغان انٹیلی ایجنس ملوث ہے۔ ڈی آئی جی ایف سی اختر محمود نے دہشتگردوں کو پکڑنے اور قیام امن کے لئے مقامی آبادی سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کسی بھی مشتبہ شخص یا سرگرمی کی انفارمیشن دیں، تاکہ شرپسند عناصر کے خلاف بروت کارروائی کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…