جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے‘والد پاکستانی طالبعلم

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی عدالت کی طرف سے برطانیہ میں القاعدہ کا سیل چلانے اور مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کرنے کے الزامات کے تحت سزا پا نے والے پاکستانی طالب علم عابد نصیر کے والد نصر اللہ خٹک نے کہا ہے کہ امریکی عدالت نے ان کے بیٹے کے خلاف فیصلہ سناتے وقت انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا بلکہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے سزا سنائی گئی۔انھوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ایپل دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔پشاور میں برطانوی نشرےاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ خٹک نے کہا کہ انھیں یقین نہیں تھا کہ ان کے بیٹے کو سزا ہوگی کیونکہ برطانیہ میں بھی ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔’فیصلہ آنے کے بعد آج صبح ان کے اپنے بیٹے عابد سےٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، ان کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ ان کا حوصلہ بڑا بلند ہے بلکہ وہ مجھے تسلیاں دے رہا تھا۔‘بابا فکر نہ کریں۔۔۔ میں بہت جلد رہا ہوجاو¿ں گا: عابد نصیر کی والد کو ہ انھوں نے بتایا کہ ’عابد نے مجھے کہا کہ بابا فکر نہ کریں میں اس سزا کے خلاف اپیل کروں گا اور بہت جلد رہا ہوجاو¿ں گا۔‘نصر اللہ خٹک نے مزید کہا کہ انھیں اس فیصلے پر کوئی رنجیدگی نہیں بلکہ وہ اور ان کا خاندان صبر سے کام لیں گے کیونکہ شاید یہی اللہ کو منظور تھا۔انھوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے جس بنیاد پر فیصلہ دیاگیا ہے اس میں انصاف کو تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد پیش کئے گیے ہیں۔ان کے مطابق وہ اور ان کے خاندان کے تمام افراد کا حوصلہ بدستور برقرار ہیں اور اس فیصلے کے خلاف امریکی عدالت میں بہت جلد اپیل دائر کی جائےگی۔خیال رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم عابد نصیر کو 2009 میں برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر مانچسٹر میں شاپنگ سنٹر کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔ تاہم برطانیہ میں ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا جس کے بعد انہیں رہا کردےا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…