کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں سینٹ کی بارہ سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی۔ مسلم لیگ نون کے لئے ایک بڑا اپ سیٹ سردار یعقوب ناصر کی شکست کی صورت میں سامنے آیا انہیں صرف چھے ووٹ ملے۔ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار یوسف بادینی حیران کن طور پر کامیاب ہو گئے۔ اسپیکر جان محمد جمالی کی صاحبزادی ثنا جمالی بھی شکست کھا گئیں لیکن انہوں نے 15 ووٹ لے کر نون لیگ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ جنرل سیٹوں پر نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو ، پشتونخوا میپ کے محمد عثمان کاکڑ اور اعظم موسیٰ خیل ، جے یو ا?ئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ، مسلم لیگ نون کے نعمت اللہ زہری ، بی این پی مینگل کے جہانزیب جمالدینی اور آزاد امیدوار یوسف بادینی نے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹیکنوکریٹ کی دو سیٹوں پر نیشل پارٹی کے کبیر محمد شہی اور مسلم لیگ ن کے آغا شہباز درانی کامیاب ہو گئے۔ خواتین کی دو نشتوں پر پشتونخواہ میپ کی گل بشریٰ اور مسلم لیگ نون کی کلثوم پروین کامیاب ہو گئیں۔