سینٹ انتخابات: مسلم لیگ ن نے پنجاب اور اسلام آباد میں میدان مار لیا

5  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں سینیٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں ووٹنگ کا وقت رات 9 بجے تک بڑھادیا گیا ہے۔سینیٹ کے انتخابات میں پنجاب سے 16، سندھ 12، بلوچستان 32 اور خیبرپختونخوا سے 27 امیدوار شامل ہیں جب کہ اسلام آباد میں 8 اور فاٹا میں 34 امیدوار الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی۔ قومی اور سندھ و بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے صوبائی حکومتوں پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔ پولنگ شروع ہونے کے کچھ ہی وقت بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا سے سینیٹرز کے انتخاب کے حوالے سے گزشتہ روز جاری صدارتی حکم نامے کے باعث پیدا ہونے والے ابہام کی وجہ سے پولنگ روک دی جسے بعد میں غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ کے آغاز سے ہی حکومتی اتحاد اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے، ایوان میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل 3 مرتبہ ملتوی ہوا، جس کے باعث الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی میں پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک بڑھا دیا ہے۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اور تین اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے مشاہداللہ ، پرویزرشید، عبدالقیوم، ڈاکٹرغوث محمد، نہال ہاشمی، سلیم ضیا، چوہدری تنویر خان اور خواتین کی نشستوں پر عائشہ رضافاروق اور بیگم نجمہ حمید جب کہ ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر راجا ظفرالحق اور ساجد میر کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی دونوں نشستوں پر بھی مسلم لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ گل مگسی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سندھ سے 4 نشستوں پر پہلے ہی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے 2،2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے تھے۔ 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 5 امیدوار اسلام الدین شیخ، رحمان ملک، عبداللطیف انصاری، سلیم مانڈوی والا جب کہ ایم کیو ایم کے 2 امیدوار خوش بخت شجاعت اورمیاں محمدعتیق کامیاب ہوگئے۔بلوچستان اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے تحت جنرل نشست پر جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفورحیدری ، نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو، پشتونخوا میپ کے عثمان کاکڑ اور مسلم لیگ (ن) نعمت اللہ زہری کامیاب ہوگئے ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…